خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے امن جرگہ آج ہوگا، جس میں گورنر، سیاسی جماعتوں کے رہنماء، سول سوسائٹی، قبائلی زعماء سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت امن جرگے میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن وامان کے قیام کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
سفارشات پر مشتمل اعلامیہ تیار کرکے وفاقی حکومت اور اداروں کو بھجوایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے اسلام آباد دھماکے اور کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، امن کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔