حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدرمملکت کے تاحیات استثنیٰ کن صورت میں ختم ہوگا؟ Home / پاکستان /

صدرمملکت کے تاحیات استثنیٰ کن صورت میں ختم ہوگا؟

ایڈیٹر - 12/11/2025
صدرمملکت کے تاحیات استثنیٰ کن صورت میں ختم ہوگا؟

اسلام آباد ۔ سینٹ نے صدر مملکت کو 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تاحیات استثنیٰ دینے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئر مین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور انہیں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے تاحیات استمی سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ 
ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبکدوشی کے باوجود صدرمملکت کے خلاف کسی بھی کیس میں تاحیات کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔

ترمیم یہ بھی کہا گیا ہے کہ عہدے سے سبکدوشی کے بعد اگر صدر نے کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔