حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ۔ Home / سیاست /

جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ۔

ایڈیٹر - 11/11/2025
جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنی پارٹی کے ارکان کو ہدایت جاری کر دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جا رہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کی کہ وہ اس ترمیم کے خلاف ووٹ دیں۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بطور امیر جے یو آئی اور پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کی۔