حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق۔ Home / پاکستان /

ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق۔

ایڈیٹر - 11/11/2025
ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس
• وزیراعلیٰ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کر دی، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت

• مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی، محمد سہیل افریدی

• وزیراعلیٰ کی ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت

• وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی سرکاری سکولوں میں حاضری اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دوروں کی بھی ہدایت، صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے حکام سرکاری سکولوں کے دورے کریں اور جائزہ لیں، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے فارغ کیا جائے، محمد سہیل افریدی

• وزیر اعلیٰ کی طلبہ کو فراہم کی جانے والی ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرانے کی بھی ہدایت، وزیراعلیٰ کی ٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ اور اسٹیشنری کی خریداری کے لیے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کرانے کی بھی ہدایت

• وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے گرلز گائیڈ فنڈ اور سکاؤٹس فنڈ سے متعلق تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا۔ ان فنڈز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے میکینزم تیار کرنے کی ہدایت کر دی

• وزیراعلیٰ کی اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر، لیو انکیشمنٹ، پروموشن سمیت تمام امور ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت 
• وزیراعلیٰ کی سکولوں میں فراہم کی جانی والی سکالرشپس کو بھی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت
#KPInfo #KPEducation #CMKP