حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
804 تصبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی۔ Home / سیاست /

804 تصبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی۔

ایڈیٹر - 10/11/2025
804 تصبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی۔

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تصحیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی ،سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کر والے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹرسیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی ، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں کی بات ہے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر نور الحق قادری نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، پرویز رشید صاحب سبھی ہوئی گفتگو کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ بات شروع کرتے ہیں تو ایک بندے کی رہائی اور گرفتاری پر کرتے ہیں۔ سینٹر نور الحق قادری نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کیلئے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ جمعیت علما اسلام کے سینٹرطلحہ محمود نے آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں سے گھرا ہوا ہے، انڈیا کے ساتھ جو جنگ ہوئی اس میں پاکستان کو اللہ نے سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک الگ عدالت کا ہونا ضروری ہے، یہ ایک اہم ترمیم ہوگی کیونکہ ہزاروں کیسز زیر التوا ہیں۔