حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بیرون ملک جانے کے خواہشمند چارسدہ کا 18 سالہ نوجوان ایران بارڈر پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ Home / لائف سٹائل /

بیرون ملک جانے کے خواہشمند چارسدہ کا 18 سالہ نوجوان ایران بارڈر پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

ایڈیٹر - 08/11/2025
 بیرون ملک جانے کے خواہشمند  چارسدہ کا 18 سالہ نوجوان ایران بارڈر پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

چارسدہ ۔بیرونِ ملک جانے والا نو جوان ایران بارڈر پر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، ڈاکونو جوان کے والد سے تاوان وصول کرنے کے باوجود مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگے تحصیل تنگی کے علاقے کا لج مفتی محمر کورونہ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ نوجوان محمد عابد بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرونِ ملک روانہ ہوا تاہم قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ ایران کے بارڈر پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ متاثرہ نوجوان کے والد وحید خان نے تنگی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا دو ماہ قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ بغیر اجازت غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا۔ بعد ازاں اطلاع ملی کہ سرحد پار کرتے ہوئے ڈاکوؤں نے محمد عابد کو سر نغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو ان سے تین لاکھ روپے تاوان وصول کر چکے ہیں تاہم اب بھی مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ وحید خان کے مطابق ان کا بیٹا کم عمر اور ناتجربہ کار ہے جو بہتر مستقبل کے خواب لئے گھر سے نکلا مگر اب زندگی کے خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔