حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
این ایف سی میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز ۔ Home / پاکستان /

این ایف سی میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز ۔

ایڈیٹر - 08/11/2025
این ایف سی میں صوبوں کا حصہ محدود کرنے کی تجویز ۔

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے پیش نظر نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ محدود کر نے تجویز دی ہے۔ میدیار پورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ نے مالیاتی گنجائش کا ایک بڑا حصہ نگل لیا ہے اور حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے کو محدود کرنے کی تجویز دے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ساتھ ماہرین معیشت نے ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس کے دوران اس بحث کو جنم دیا۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم رواں ماہ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرائی جائے گی۔