خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کا عملہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے "عوامی ایجنڈا " کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں سبزی منڈی خار اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار سے کچرے کے بھرے ہوئے کنٹینرز خالی کردیئے۔
اور ساتھ ہی عملے نے محلہ میرعلی قلعہ خار اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کوارٹر ہسپتال تا جناح بس ٹرمینل اڈہ شنڈئئ موڑ سڑک کے اطراف سے جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کی صفائی کی جبکہ دوسرے طرف عملے نے گاؤں ڈاک قلعہ نزد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور عنایت بازار وملحقہ رہائشی گلی محلوں میں واقع نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے نکالے گئے کچرے کو موقع پر ہٹاکر ٹھکانے لگا دیا۔تاکہ اہلیان علاقہ اور مقامی کاروباری حضرات کو بہتر نکاس آب سمیت صاف ستھرا ماحول میسر ہو ۔