پاکستان کی تاریخ کا قبائلی اضلاع کے لیے سب سے بڑا ترقیاتی پیکج!
پارٹی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی عملی قیادت میں ضم قبائلی اضلاع کی تقدیر بدلنے والا ایک ہزار ارب روپے کا تاریخی منصوبہ!
اس انقلابی پراجیکٹ کے تحت:
* تعلیم: نئے اسکولز، کالجز اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس
* صحت: جدید اسپتال، کلینکس اور موبائل ہیلتھ یونٹس
* انفراسٹرکچر: سڑکیں، پل اور صاف پانی کے منصوبے
* روزگار: نوجوانوں کیلئے اسکل ڈیویلپمنٹ اور ٹریننگ پروگرامز
* کھیل: اسپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز کی تعمیر
* پولیس و امن و امان: پولیس ریفارمز، جدید تربیت اور سیکیورٹی سسٹم
* معاشی استحکام: کاروباری مراکز اور ترقی کے نئے مواقع
توانائی: ٹرانسمیشن لائن، فیڈرز، سولر سسٹم اور سولر گرڈز
قبائلی عوام نے ہمیشہ پاکستان سے بے مثال وفاداری اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ یہ تاریخی منصوبہ دہائیوں کی محرومیوں کے ازالے اور نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔
ضم شدہ قبائلی اضلاع انشاءاللہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کا نیا محور بن کر ابھریں گے۔
محمد سہیل آفریدی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا