باجوڑ ۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے این سی پی (نان کسٹم پیڈ) گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور مختلف مقامات پر ان گاڑیوں کی باقاعدہ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ این سی پی گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیاں بروقت رجسٹرڈ کروائیں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ غیر قانونی گاڑیوں کے استعمال کو روکا جا سکے۔