سوات (بیورو رپورٹ) اپر سوات کے علاقے گبین جبہ دارمئی میں سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی ہدایت پر میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 15 سالہ سدیس، 8 سالہ نجیب اور دو بچیاں شامل ہیں، جن کا تعلق دارمئی سے بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب کبل کے علاقے کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ آیاز محمد سکنہ ٹاؤن شپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔