حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت کا مولانا خان زیب کی شہادت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنےکا اعلان Home / باجوڑ /

وفاقی حکومت کا مولانا خان زیب کی شہادت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنےکا اعلان

ایڈیٹر - 06/11/2025
وفاقی حکومت کا مولانا خان زیب کی شہادت کی تحقیقات کے لیے انکوائری  کمیشن قائم کرنےکا اعلان

مولانا خان زیب کی شہادت کی تحقیقات کے لیے انکوائری  کمیشن قائم کرنے کیلے وفاقی حکومت نے احکامات جاری کردی گئی ۔

وزیراعظم نے باجوڑ میں شہید ہونے والے مولانا خان زیب کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیڈرل کابینہ کو سمری پیش کرے تاکہ سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن تشکیل دیا جائے۔ کمیشن واقعے کی تحقیقات کرے گا اور ذمہ داروں کا تعین کرے گا، ھمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان بغیر کسی دباؤ کے آزادانہ تحقیقات کریں گے،اور اس کیس کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے ، 
مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان جارے کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید مولانا خان زیب کے خاندان اور قوم کے ساتھ عہد اور وعدے کو ہم سب نے مل کر حقیقت بنا دیا۔ ایمل ولی خان نے بتایا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، حوصلہ افزائی کی اور مدد کی۔ ہمیں امید ہے کہ اب ہمیں سپریم کورٹ آف 
پاکستان سے انصاف ملے گا۔