نوشہرہ کے معروف دینی مدرسہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہید ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ مسجد کے اس خارجی راستے پر کیا گیا جس سے مولانا حامد الحق نماز کے بعد گھر جاتے تھے، دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مولانا حامد الحق اپنی رہائش گاہ کیلئے جارہے تھے، دھماکہ میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا ۔
حکام کے مطابق دھماکے کا ایک زخمی قاضی ہسپتال میں دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 6 ہوگئی ہیں۔ جبکہ ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں 18 زخمی زیر علاج ہیں ۔
مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے تھے۔ ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا