گزشتہ شب باجوڑ کے علاقہ کوثر پر سیکورٹی فورسز کے جانب سے غیر اعلانیہ طور پر شدید گولہ باری ٬توپ خانوں، مارٹر گولوں کی کا آزادانہ استعمال سے عام گھروں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس پر آج صبحِ علاقہ کے مکینوں نے احتجاجی طور خار ٹو نواگئ روڈ کو بند کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری شاہ نصیر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر جان، تحصیل خار جنرل سیکرٹری خضر حیات، اور ایم پی اے فوکل فرسن عبدالواجد سمیت دیگر زمدران احتجاج کیلے وہاں پر پہنچ گئے، عوام نے احتجاجی طور پر باجوڑ ٹو پشاور مین شاہراہ کو بند کرکے پر امن احتجاج جاری رکھیں ہوئے ہیں، سیکورٹی اداروں کی طرف سے غیر اعلانیہ طور پر سویلین ابادی پر الٹری کا استعمال انتہائی ظلم اور بربریت ہیں، علاقہ کوثر، شاہ گو، گوڑوں میں عوام آج بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں، اگر اس میں خدا نخواستہ کچھ ہو جاتا ہیں,تو اسکی تمام تر ذمداری ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں پر ہوگی، باجوڑ قومی جرگہ کے مشران کیساتھ جو وعدے کی گئے تھے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، علاقے کے مشران اور اپنے تمام ساتھیوں سے مشاورت سے آیندہ کا لائحہ عمل دینگے۔ مسلط کردہ آپریشن کے نتیجے میں عوام کو زلیل کیا جارہا ہیں، صوبائی حکومت اس ناروا عمل اور ظلم پر خاموشی انتہائی افسوناک ہیں، صوبائی حکومت اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر اسکے خلاف اقدامات اٹھائے۔ اور اپنے زمدرای کو پورا کریں۔
جہاں بھی عوام اپنے حق کیلے اور اپنے تحفظ امن امان کیلے نکلے گی، آپ ھمیں وہاں پاؤ گے ، انشاء اللہ ھم اپنے عوام کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پی کے 22 نثار باز خان