حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی پرپابندی،دفعہ 144 نافذ Home / سیاست /

پی ٹی آئی پرپابندی،دفعہ 144 نافذ

ایڈیٹر - 06/11/2025
پی ٹی آئی پرپابندی،دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد ۔ بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی خطرات کے باعث اجازت نہیں دی گئی۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کیا ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔