حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تیمرگرہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالے مکانات سیل ۔ Home / پاکستان /

تیمرگرہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالے مکانات سیل ۔

ایڈیٹر - 06/11/2025
تیمرگرہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالے مکانات سیل ۔


لوئر دیر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونیوالے بلڈنگز اور مکانات کو سیل کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرون عبدالعزیزنے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ جانباز، انسپکٹر محمد اکرم خان ایس ایچ او تھانہ تیمرگرہ کے ہمراہ حدود تھانہ تیمرگرہ میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے بلڈنگ/مکانات کو سیل کردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون نے کہا کہ ضلع لوئر دیر میں کسی کو بھی غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسے عناصر کےخلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔