حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ میں "حقِ وراثت" پر آگاہی سیمینار کا انعقاد Home / پاکستان /

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ میں "حقِ وراثت" پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

ایڈیٹر - 06/11/2025
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ میں

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ، ضلع مہمند میں "حقِ وراثت" کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا اس سیمینار میں معروف سماجی رہنما اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ شخصیت محترمہ جمائمہ آفریدی نے بطور مقرر شرکت کی۔ انہوں نے خواتین کے وراثتی حقوق کی اسلامی، قانونی اور سماجی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طالبات کو اپنے حقوق سے آگاہ رہنے اور معاشرتی انصاف کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ سیمینار کی صدارت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چاندہ کی پرنسپل محترمہ ماروخ ظاہر نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کے تعلیمی و سماجی شعور کے فروغ کے لیے اس نوعیت کے پروگرامز کو نہایت مفید قرار دیا۔
پروگرام کے دوران سوال و جواب (Q&A) سیشن، پینل ٹاک اور تفصیلی ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں محترمہ جمائمہ آفریدی نے طالبات کے سوالات کے مدلل اور رہنمائی پر مبنی جوابات دیے۔ آخر میں پرنسپل محترمہ مارخ ظاہر نے مہمانِ خصوصی محترمہ جمائمہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے سیمینارز طالبات میں آگاہی، اعتماد اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو بڑھاتے ہیں - پروگرام کے اختتام پر طالبات کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے ۔ شرکاء نے اس سیمینار کو معلوماتی، متاثر کن اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔