بٹ خیلہ ۔باپ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے شخص کو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملاکنڈ لیویز نے دونوں واقعات کی الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع۔ لیویز پوسٹ بٹ خیلہ کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں لائے جانے والے زخمی شیر زادہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹ محمد زادہ جو کہ آئس نشہ کا عادی ہے نے گھر میں والدہ کے ساتھ تکرار کر رہا تھا جب انہوں نے صلح کرانے کی کوشش کی تو ان کے بیٹے نے پستول سے ان پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، اور موقع سے فرار ہو گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا دوسری ایف آئی آر کے مطابق مجروح شیر زادہ کا ملزم بیٹا محمد زادہ مرکز آباد بٹ خیلہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا لیویز اہلکاروں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔