حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد ۔ Home / لائف سٹائل /

میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد ۔

ایڈیٹر - 06/11/2025
میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد ۔

پشاور ۔ میڈیکل کی بنیادوں پر 200 سے زائد ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستوں کو مستر د کر دیا گیا ہے اب تک مسترد ہونے والے درخواستوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے سابقہ صوبائی حکومت نے پنشن بوجھ کو کم کرنے کیلئے قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی ملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیتے تھے جس سے قومی خزانے پر بوجھ میں مزید اضافہ ہو جاتا بتا یا گیا ہے کہ میڈیکل کی بنیادوں پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواستیں سب سے زیادہ آرہی ہیں تاہم حکومتی پالیسی کے تحت ان درخواستوں کو مسترد کیا جارہا ہے صوبے میں نئی پنشن اصلاحات ممکنہ طور پر آئندہ مالی سال سے نافذ العمل کر دی جائیں گی حکومت کی اس پالیسی سے کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ اس پالیسی کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے