حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
منسٹر مبارک زیب خان کے جانب سے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد Home / باجوڑ /

منسٹر مبارک زیب خان کے جانب سے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایڈیٹر - 05/11/2025
منسٹر مبارک زیب خان کے جانب سے متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اجوڑ۔منسٹر مبارک زیب خان کے جانب سے لوئی سم  میں متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے جانب سے لوئی سم میں آپریشن متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  فری میڈیکل کیمپ میں آپریشن سے متاثرہ افراد کیلئے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی جاری ۔ فری میڈیکل کیمپ کے منتظم اور منسٹر مبارک زیب خان کے نمائندہ میاں حبیب گل کا کہنا ہے کہ لوئی سم، مشکنڑو، زور بندر ،خزانہ اور وغیرہ مضافات میں اپنے علاج کےلئے تشریف لائیں اور اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ انشائ اللہ فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ اسطرح سلسلہ وار پھاٹک بازار ، پھاٹک بازار  میں فری میڈیکل کمیپ لگائے گی۔ پہلے دن کے فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں بیماروں کا معائنہ اور فری ادویات کی فراہمی کی گئی ۔ علاقے کے عوام نے ایم این اے مبارک زیب خان کا شکریہ ادا کیا۔