حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
موجودہ دورہ ٹیکنالوجی، سکیل اور عملی کام کا ہے۔ امجد علی شاہ Home / پاکستان /

موجودہ دورہ ٹیکنالوجی، سکیل اور عملی کام کا ہے۔ امجد علی شاہ

ایڈیٹر - 27/02/2025
 موجودہ دورہ ٹیکنالوجی، سکیل اور عملی کام کا ہے۔ امجد علی شاہ

والدین بچوں کی تعلیم و تربیت ر توجہ دے کر انہیں لرننگ مشین بنانے سے بھی گریز کریں، بچوں کو کھیل کود اور ارام کا بھی موقع ملنا چاہیے موجودہ دورہ ٹیکنالوجی، سکیل اور عملی کام کا ہے،اس لئے طلبہ و طالبات رٹہ لگانے سے پرہیز کریں ان خیالات کا اظہار پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ نے نجی تعلیمی ادارہ کی طلبہ کی طرف سے تیار شدہ سائنس ماڈلز کی نمائش اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں طلبہ سمیت والدین اور عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی نمائش میں طلبہ کی طرف سے درجنوں اقسام پر مبنی تیار شدہ ماڈلز میں والدین نے دلچپسی لے کر طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی، طلبہ و طالبات نے اس موقع پر مختلف خاکوں، ٹیبلوز، ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی، امجد علی شاہ نے کہا کہ ادرہ میں شروع کردہ سٹیم ایجوکیشن موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ادارہ میں ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے والے ڈگری کے ساتھ ساتھ سو سے زیادہ الیکٹرانک ہنر بھی سیکھ جائینگے جوکہ دیگر اداروں میں بھی شروع کرنا ضروری ہے، اخر میں آنے والے مہمانوں کے زریعے طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کی گئی