باجوڑ ۔تھانہ خار کی حدود میں علیز و، افرید و مسجد کے قریب فلنگ کے مقام پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقیوم ولد محمد روز ساکن علیز و شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی عبدالقیوم خار بازار میں تاجر تھا، جو دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔