جبری ریٹائرڈ ملازمین نے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے سامنے کیمپ لگا غیر معینہ مدت تک دھرنا پر بیٹھ گئے جس میں ملاکنڈ لیویز سمیت دیر لیویز سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین بھی شامل ہوئے ملاکنڈ کے مختلف سیاسی جماعتوں، ٹریڈیونینز، اور سرکاری ملازمین ایسوسی ایشنز کے راہنماؤں احمد علی شاہ، اظہار اللہ، رحمانی گل، سہیل، حضرت حسین منصور، نعیم خان، سبحانی گل، پیر عظمت شاہ، ڈاکٹر سلمان بخاری، شاکراللہ، زوار خان، فضل ربی کامریڈ، امجد اسلام وغیرنے دھرنا کیمپ کا دورہ کرکے جبری ریٹائرڈ لیوی اہلکاروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور انہیں اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اور لیوی اہلکاروں کو عدالتی فیصلہ کے مطابق بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ ملاکنڈ لیویز سے جبری ریٹائرڈ ملازمین کو ہائی کورٹ فیصلہ کے مطابق بحال کیا جائے، جس طرح ضلع دیر انتظامیہ نے فیصلہ پر عمل کیا ہے ایک ہی جگہ ڈیوٹی انجام دینے والے لیویز اہلکاروں کے لئے صوبائی اور وفاقی پالیسی کا امتیاز ختم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ جب تک لیوی اہلکاروں کو بحال نہیں کیا جاتا تب تک ان کا دھرنا جاری رہیگا، حکمرانوں نے اگر پر امن احتجاج پر مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیاتو بیوی بچوں کو بھی ساتھ شامل کرکے مین روڈ پر دھرنا شروع کریں گے، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ملاکنڈ انتظامیہ توہین عدالت کے مرتکب ہونے کے بجائے عدالتی فیصلہ پر عمل کریں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ بھی ملاکنڈ انتظامیہ کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس لیں