حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی فٹ بال شائقین کیلئے بری خبر Home / کھیل /

پاکستانی فٹ بال شائقین کیلئے بری خبر

محمد عاصم - 07/02/2025
پاکستانی فٹ بال شائقین کیلئے بری خبر

 پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس اور فیفا کے درمیان ڈیڈ لاک کے پیش نظر فیفا پاکستان کو مشروط طور پر معطلی کا خدشہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے پاکستان کی  بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شمولیت اور پی ایف ایف کے لیے فیفا کی مالی معاونت بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیفا پی ایف ایف کے آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جا سکے۔ حالیہ کوششوں میں، پی ایف ایف کانگریس کے نو منتخب اراکین کی اکثریت نے فیفا کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ضلعی سطح سے لے کر اب تک کے انتخابی عمل کے بارے میں بھی بریف کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام انتخابات مکمل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پہلی بار، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 2023 کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز میں حصہ لیا. کمیٹی نے  فٹبال کے فروغ کے لیے پی ایف ایف کی کوششوں کو سراہا۔