حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریحان زیب کے قاتل ابھی تک زندہ ہیں، ہمارے آس پاس ہیں، کسی نے انہیں پکڑنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ Home / باجوڑ /

ریحان زیب کے قاتل ابھی تک زندہ ہیں، ہمارے آس پاس ہیں، کسی نے انہیں پکڑنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

ایڈیٹر - 04/11/2025
ریحان زیب کے قاتل ابھی تک زندہ ہیں، ہمارے آس پاس ہیں، کسی نے انہیں پکڑنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق کل کئی نجی نیوز چینلز پر ریحان زیب خان شہید اور مولاناخانزیب شہید کے قاتل کومارنے کی حوالے سے ایک خبر نشر کی گئی۔ جس پر ریحان زیب خان کے بھائی اور منسٹر مبارک زیب خان نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ،جیونیوز اور دیگر ریاستی میڈیا نے جو خبر چلائی کہ "ریحان زیب خان کے قاتل مارے گئے یہ خبر دراصل سفید جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر مبنی ہے۔

شہید ریحان زیب خان کو کسی ایک شخص نے نہیں،بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہید کیا گیا۔ ریاست اگر واقعی انصاف چاہتی ہے تو کسی ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کو انصاف کا اختتام نہیں کہہ سکتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، تاکہ قاتلوں کے اصل محرکات، پسِ پردہ ہاتھ، اور ذمہ دار عناصر کو سامنے لایا جا سکے۔

صوبائی سطح پر جو کمیٹیاں بنائی گئیں ان کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائے کیونکہ صرف ایک خبر کے ذریعے قوم کے ذہنوں سے ریحان زیب کے کیس کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو ہمیں منظور نہیں ہے جب نہ کوئی بندہ گرفتار ہوا، نہ تفتیش مکمل ہوئی، تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی میڈیا یہ اعلان کرے کہ "قاتل مر گئے"؟

ریحان زیب کے قاتل ابھی تک زندہ ہیں، ہمارے آس پاس ہیں،اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کسی نے انہیں پکڑنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔آج اس پروپیگنڈا کے بعد جو خاموشی ہم نے دیکھی وہ دردناک اور سوالیہ ہے۔
ریحان زیب کے خون کا انصاف
کسی جھوٹی خبر یا بند فائل کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔
قوم جواب مانگتی ہے خاموشی نہیں، سچائی چاہیے۔