حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں وزیر احمد زئی کالو خیل سن خیل کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف لشکر کشی کا اعلان Home / پاکستان /

بنوں وزیر احمد زئی کالو خیل سن خیل کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف لشکر کشی کا اعلان

ایڈیٹر - 03/11/2025
بنوں وزیر احمد زئی کالو خیل سن خیل کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف لشکر کشی کا اعلان

بنوں وزیر احمد زئی کالو خیل سن خیل کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف لشکر کشی کا اعلان ، علماء سے منبر پر آواز بلند کرنے کی اپیل کر دی ، ڈومیل تحصیل میں ھاتھی خیل کے قبائلی بزرگوں اور مشرانِ قوم نے ایک ہنگامی جرگہ منعقد کرکے علاقے میں بدامنی پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف اجتماعی اقدام کا اعلان کیا ہے جرگے نے چاروں اقوام کے لئے ہر ایک قوم میں 20 رکنی حفاظتی و نظم و نسق ٹیمیں لشکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی سطح پر امن و امان کی بحالی اور ریاستی اداروں کے تعاون میں مدد فراہم کی جا سکے ، جرگہ میں ملک مشرف عالمگیر وزیر مئیر ڈومیل ملک اسرار خان سابق ناظم ڈومیل فدا محمد خان وزیر ، ملک شاہ کرام خان ، سابق تحصیل کونسلر فدا اللہ خان وزیر ، ڈل اکرام االلہ وزیر ملک شیراکبر خان ، سابق ایم پی او فخر اعظم وزیر سمیت دیگر عمائدین شریک تھے جرگے کے شرکاء نے کہا کہ کچھ عناصر اسلام کے نام پر امن خراب کر رہے ہیں اور واضح طور پر پوچھا کہ ان کی کارروائیاں اسلام کے تقاضوں کے مطابق ہیں یا نہیں ، شرکاء نے علماء کرام سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ منبر و محراب سے کھل کر بدامنی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ مذہبی رُجحانات کو بدنام کرنے والوں کو عوام کی نظروں میں بے نقاب کیا جا سکے جرگے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بروقت اور مؤثر ایکشن لے یہ کام حکومت کا ہے لیکن جب قوم نے کمر کس لی ہے تو حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ان قوتوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جرگے نے زور دیا کہ کسی بھی قدم میں قانون کی بالادستی، ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون اور غیر قانونی مسلح کارروائیوں سے اجتناب بنیادی اصول ہوں گے۔