حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مرحوم متہ شاہ ملک کون تھے ؟ Home / بلاگز /

مرحوم متہ شاہ ملک کون تھے ؟

مرحوم متہ شاہ ملک کون تھے ؟



تحریر: مولانا خان زیب شہید

ترجمہ : محمد بلال یاسر

سلارزئی کا معروف علاقہ متہ شاہ ہزاروں سال پرانا تاریخی گاؤں ہے، جو قومی تحریک کا ایک عظیم مرکز رہا ہے۔ قاضی عبد الحلیم اثر صاحب کے مطابق یہ گاؤں چار ہزار سال پرانی تاریخ رکھتا ہے۔

مرحوم ملک سرور خان بابا (1925–1996) اس خاندان کے ایک عظیم خدائی خدمتگار اور علاقے کے ممتاز قبائلی سردار تھے۔ مارچ 1973 میں لیاقت باغ کے واقعے کے بعد، سرور خان بابا نے خود اپنی نگرانی میں اجمل خٹک کو تور لالہ کاکا کے ساتھ لیٹئ کنڈاؤ کے راستے افغانستان منتقل کیا تھا۔

اس ملک صاحب کے بہت زیادہ کارنامے ہیں اور بہت شہرت حاصل کی انہی کے نام متہ شاہ ملک نے ملک بھر میں شہرت حاصل کی

رواں سال 25 جنوری 2025 کو سرور خان بابا کی قومی خدمات کے اعتراف میں ان کے پوتے ملک امان اللہ خان کو باچا خان مرکز پشاور میں خدائی خدمتگاری کا تعریفی سند (اعزازی سرٹیفکیٹ) دیا گیا۔

یہ تاریخی خاندان بدقسمتی سے کچھ عرصے سے پشتون قبائل کے باہمی دشمنیوں کا شکار رہا ہے۔ خدا کرے کہ وہ انہیں ان بدبختیوں اور دشمنیوں سے نجات دے۔

( اضافہ ۔ بلال یاسر ۔ اللہ کے فضل و کرم سے ان کے خاندان کا یہ دشمنی بخیر و عافیت ختم ہوگیا ۔ اور مولانا خان زیب شہید کا ارمان پورا ہوگیا اور متہ شاہ خاندان ایک بار پھر شیر و شکر ہوگیا )