تهران ۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جو ہری صنعت کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ ۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کیلئے ہے۔