ضلع مہمند/انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں پٹواری نظام شروع ہو گئی ہے۔جاری پٹواری سسٹم میں قبائلی اراضی کمپیوٹرائزڈ ہوکر بیشتر تنازعات اور دعویداری ختم ہو جائینگے۔پہلے شجرنسب اور اراضی کی رجسٹریشن غلنئی وی سی سے شروع کرینگے۔تحصیلدار سیٹلمنٹ ثنااللہ
ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب میں تحصیلدار سیٹلمنٹ ثنااللہ نے دیگر سٹاف پٹواری اکمل خان اورکمپیوٹر آپریٹر ضیادخان کے ہمراہ میڈیا کیساتھ ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پٹواری نظام انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں رائج ہوچکا ہے۔جس نے باقاعدہ اپنے فرائض کی آغازکیا ہے ۔جس میں پہلی فرصت میں شجرہ نسب مکمل کیا جائے گا۔جبکہ بعد میں اراضی کی رجسٹریشن کرکے کمپیوٹرائزڈ کیا جائینگے ۔جبکہ ضلع میں شجرہ نسب اور اراضی رجسٹریشن کا عمل سب سے پہلے غلنئی حلقہ سے شروع کرینگے ۔جن کیلئے قومی مشران کیساتھ جرگے ہورہی ہے۔پٹوار نظام میں اراضی رجسٹریشن سے بہت سے تنازعات اور بے بنیاد دعویداریاں ختم ہو جائینگے ۔جبکہ رجسٹریشن کے صورت میں پٹواری سسٹم سے تصدیق کے صورت میں بینک مالک جائیداد کو علاقے کی اراضی نرخ کی مطابق مالیت سرٹیفکیٹ جاری کرکے بیرونی ممالک سفر کے دوران بینک بیلنس کے کام ائینگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قبائلی علاقوں کے علاؤہ تمام ملک میں اراضی اور شجر نسب کمپیوٹرائزڈ ہوچکی ہے ۔جوکہ سابقہ مینول پٹواری نظام میں اپنے شجرہ یا اراضی کی معلومات کا مشکل طریقہ کار اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے بالکل آسان ہوگیا ہے۔جو کہ متعلقہ دفتر میں کمپیوٹر میں کلک کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مہمند کے تمام قومی مشران سے شجرہ نسب اور اراضی رجسٹریشن عمل میں تعاون کی اپیل کی۔تاکہ جاری عمل آسان اور شفاف ہوسکے۔