سابق گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان نے باجوڑ سالارزئی کے معروف خاندان متہ شاہ ملکان کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری دشمنی کے خاتمے کے موقع پر صلح کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ باجوڑ میں جتنے بھی دشمنیاں اور ناچاکیاں ہیں ان کو اسی طرح قبائلی رسم و رواج جرگوں کے ذریعے حل کرنا ہی ہمارے لیے فائدہ ہے۔
آج کے اس تیز دور میں ہم سب پختون بھائیوں کو چاہیے کہ تمام دشمنیاں ترک کرکے صلح کر لیں امن کی راہ پر گامزن ہو تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی امن خوشحالی اور ترقی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ انجینیئر شوکت اللہ خان سابق گورنر خیبر پختون خواہ نے جرگہ ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہت احسن طریقے سے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ دشمنی بھائی چارے اور دوستی میں تبدیل کی۔