راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع مسجد ابوبکر صدیق کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران سپیکر کے استعمال پر کاروائی کی گئی ۔ جبکہ مقدمہ ہیڈکانسٹیبل صفیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابوبکر صدیق سے آواز دور دور تک سنائی دے رہی تھی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کاروائی متوقع ہے۔