تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں جرگہ ممبران کے کوششوں سے سالارزئی کے معروف خاندان متہ شاہ ملکان کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری دشمنی کا خاتمہ ہوگیا۔ فریقین میں صلح ہوگئی۔ صلح کی تقریب کے موقع پر جشن کا سماں ، صلح کی تقریب میں جرگہ ممبران سابقہ امیدوار پی ٹی ائی لقمان سلارزئی ، ملک زادہ سمیت ایم پی اے انورزیب خان ، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان ، ایم پی اے نثار باز ، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان ، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ ، ڈی سی شاہد علی ، ڈی پی او وقاص رفیق ، اے این پی صدر گل افضل ، امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالرشید ، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور دیگر عمائدین و قائدین نے شرکت کی۔
مذکورہ دشمنی علاقے میں نہایت خطرناک صورتحال اختیار کرچکی تھی۔ اس دشمنی میں ملک عبدالغنی ، ملک شاہ خالد ، ملک سمیع اللہ اور ملک ریحان حالیہ چند سالوں میں قتل ہوئے ۔ جرگہ ممبران لقمان سلارزئی ، ملک زادہ اور دیگر کے کوششوں سے یہ تنازعہ بلا آخر صلح میں تبدیل ہوگیا۔ فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے ، فریق اول ملک امان اللہ خان و جملہ خاندان اور فریق دوم ملک جاوید اقبال و جملہ خاندان ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے ایک دوسرے کو اللہ کے رضا کیلئے معاف کردیا اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔