نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے عوام کے لئے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندراج کرواسکیں گے۔ نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کردیاگیا ہے۔ جس کا مقصد شہریوں کےلئے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔