ماہ اکتوبر، صوبہ بھر میں مختلف واقعات میں 495 افراد لقمہ اجل بنے
ڈوبنے کے 23، عمارتیں گرنے کے 15 اور 550 دیگر واقعات رونما ہوئے
19079 افراد کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا جبکہ 495 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 495 افراد مختلف واقعات اور حادثات میں جاں بحق ہوئے، اس دوران جرائم سے متعلق 363 واقعات، ڈوبنے کے 23، عمارتیں گرنے کے 15 جبکہ 550 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز پیش آئی۔ 18861 ایمرجنسیز کے دوران سروسز فراہم کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچائی گئی جبکہ متاثرہ شہریوں کو امداد فراہم کی گئی۔ اکتوبر کے دوران پیش آنے والی ایمرجنسیز میں 2356 روڈ ٹریفک حادثات،15226 میڈیکل ایمرجنسیز، 303 آگ، 363 جرائم، 23 ڈوبنے، 15 عمارت گرنے اور 550 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مختلف ایمرجنسی کے دوران 19079 افراد کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔