پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرانا بارودی مواد اچانک پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد تھانے میں موجود باقی ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی، جس سے مزید دھماکے ہو رہے ہیں۔
قیدیوں اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔