حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ فری کمپیوٹر شارٹ کورسز، گرافک ڈیزائننگ اور ایم ایس ورڈ کلاس اختتام پذیر Home / پاکستان /

باجوڑ۔ فری کمپیوٹر شارٹ کورسز، گرافک ڈیزائننگ اور ایم ایس ورڈ کلاس اختتام پذیر

باجوڑ۔ فری کمپیوٹر شارٹ کورسز، گرافک ڈیزائننگ اور ایم ایس ورڈ کلاس اختتام پذیر

باجوڑ۔ فری کمپیوٹر شارٹ کورسز، گرافک ڈیزائننگ اور ایم ایس ورڈ کی اختتامی تقریب کا انعقاد۔خیبرپختونخوا حکومت کے ''عوامی ایجنڈا'' کے تحت اورڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد نے انٹر سائنس کالج میں منعقدہ فری گرافک ڈیزائننگ اور ایم ایس ورڈ (مائیکروسافٹ) کورسز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر خار نے طلبہ میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے آئی ٹی اور کامرس کے شعبے میں مہارت کے بڑھتے ہوئے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو سیکھے گئے ہنر کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے، روزگار کے مواقع حاصل کرنے اور عالمی مارکیٹ سے منسلک ہونے کے لیے مسلسل محنت جاری رکھنے کی ترغیب دی۔یہ کورسز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کے تعاون سے اسپانسر کیے گئے، جن کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔ تقریب میں انٹر سائنس کالج خار پرنسپل، اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی