باجوڑ۔ پی ٹی آئی کے سرگرم ورکر حضرت علی نے کہا ہے کہ چارمنگ تحصیل خار لرہ بانڈہ اور جنت شاہ کے متاثرین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ متاثرین کی فوری داد رسی کی جائے۔
متاثرین کیلئے اب تک کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے اور نہ رہائش کا بندوبست ہے، نہ کوئی حکومتی نمائندہ پوچھنے آتا ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ سب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ ہم پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر متاثرین کے لیے خوراک و رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ حکام بالا خود موقع پر آ کر حالات کا جائزہ لیں۔ تمام طبقہ فکر ان مظلوموں کی آواز بنیں۔