حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار ۔ Home / بین الاقوامی /

عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار ۔

ایڈیٹر - 01/11/2025
عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار ۔

جدہ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے، وزارت کے اعلامیہ کے مطابق ویزا اجرا کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تا ہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کیلئے پہلے کی طرح 3ماہ کا وقت ہی ملے گا۔ سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر کے مطابق نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے۔