حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت یا عسکری قیادت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر۔ Home / سیاست /

وفاقی حکومت یا عسکری قیادت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر۔

ایڈیٹر - 01/11/2025
وفاقی حکومت یا عسکری قیادت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گو ہر علی خان نے کہا ہے کہ فی الحال پارٹی اور وفاقی حکومت یا عسکری قیادت کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات با بات چیت نہیں ہوری نجی ٹی وی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے مذاکرات کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والی ماضی کی بات چیت کا بھی حوالہ دیا جوکسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ( جب ہم نے مارچ 2024 میں کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، تو ) پارٹی کے بانی عمران (خان صاحب نے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بنائی، لیکن جب بات چیت نہ ہو سکی تو لوگوں نے کہا کہ آپ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ( خان صاحب نے کہا تھا کہ پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ( محمود خان اچکزئی صاحب سے بات کریں اگر وہ کوئی پیشکش لائیں گے تو ہم اس پر غور کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے بتایا کہ 26 نومبر کو ایک اور کمیٹی بنائی گئی تھی مگر کوئی بات چیت نہیں ہوسکی۔