حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کا امریکا بھارت دفاعی معاہدہ پر تشویش کا اظہار Home / بین الاقوامی /

پاکستان کا امریکا بھارت دفاعی معاہدہ پر تشویش کا اظہار

ایڈیٹر - 01/11/2025
پاکستان کا امریکا بھارت دفاعی معاہدہ پر تشویش کا اظہار

پاکستان نے امریکا بھارت دفاعی معاہدہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت کے خطے کے امن اور توازن پر گہرے اثرات ہوسکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت دفاعی معاہدہ خطے میں عسکری عدم توازن کو مزید بڑھا سکتا ہے۔