حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شمالی وزیرستان میں مقامی قبائلی سردار 2 بیٹوں سمیت قتل۔ Home / لائف سٹائل /

شمالی وزیرستان میں مقامی قبائلی سردار 2 بیٹوں سمیت قتل۔

ایڈیٹر - 01/11/2025
شمالی وزیرستان میں مقامی قبائلی سردار 2 بیٹوں سمیت قتل۔

میرانشاہ ۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے می رونہ منظر خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی قبائلی سردار ایوب نواز اور ان کے 2 بیٹے بھی زمان اور ولی رحمان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ ڈی پی او شمالی وز پرستان و قار احمد نے تصدیق کی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے قبائلی سردار کے گھر کے قریب اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فائر نگ رات گئے کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی قبائلی مشران نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قبائلی سردار کو اس طرح نشانہ بنانا پورے علاقے کے امن کیلئے خطرے کی علامت ہے۔ علاقہ عمائدین اور عوام نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر قابو پایا جائے اور قبائلی عمائدین کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔