حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کا عہدیدار مستعفی Home / کھیل /

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کا عہدیدار مستعفی

ایڈیٹر - 31/10/2025
باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کا عہدیدار مستعفی

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالغفار خان نے اپنے عہدے سے ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغفار خان نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے مکمل غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، اور وہ آئندہ بھی کھیل کی بہتری کے لیے اپنے تعاون اور نیک خواہشات برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کھلاڑیوں، اور میڈیا کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد اور تعاون کیا۔

واضح رہے کہ عبدالغفار خان کرکٹ رپورٹنگ اور کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔