ہلال احمر پاکستان باجوڑ کی جانب سے مقامی سطح پر تحصیل ناوگئی کی رضاکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ایمرجنسی ریسپانس ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں کل 20 ممبران شامل تھے۔
یہ ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے، یا قدرتی آفت کے دوران فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
اس مقصد کے تحت شرکاء کو تین روزہ تربیتی پروگرام دیا گیا جو 29 سے 31 اکتوبر تک جاری رہا۔
تربیت کے دوران مختلف اہم موضوعات پر خصوصی توجہ دی گئی، جسے
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کا تعارف اور ان کے بنیادی اصول
ضابطۂ اخلاق
Code of Conduct
ابتدائی طبی امداد (First Aid)
سرچ اینڈ ریسکیو (تلاش اور بچاؤ کی تکنیکیں)
فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کی ابتدائی تربیت
ہنگامی انخلا (Emergency Evacuation Procedures)
ٹیم ورک اور کمیونیکیشن کی مشقیں
تربیتی سیشنز کو تجربہ کار ٹرینرز سجاد اختر، کفایت اللہ، اور جاوید اقبال نے پیش کیا۔
انہوں نے نہ صرف شرکاء کو نظریاتی معلومات فراہم کیں بلکہ عملی مظاہروں کے ذریعے انہیں میدانِ عمل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے بھی سکھائے۔
ورکشاپ کے اختتام پر ایک سرٹیفیکیٹ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام شرکاء کو ان کی کامیاب شرکت پر اسناد دی گئیں۔
یہ تربیت PRCS کی اُس کاوش کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی سطح پر ایک تربیت یافتہ اور باصلاحیت ٹیم تیار کرنا ہے جو کسی بھی ناگہانی آفت، حادثے یا ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امداد فراہم کر سکے۔