باجوڑ: ہلالِ احمر باجوڑ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس آئی سی آر سی کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور فلاح و بہبود کے لیے ریلیف سرگرمیوں کے تحت مختلف علاقوں میں تیار خوراک تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کرنا تھا۔
ریلیف تقسیم کے یہ پروگرام باجوڑ کے مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے۔
ہلالِ احمر کے حکام کے مطابق، اس امدادی کارروائی سے متعدد متاثرہ خاندان مستفید ہوئے۔ متاثرہ خاندانوں نے ہلالِ احمر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ایسی امدادی سرگرمیاں نہ صرف غذائی مسائل کم کرتی ہیں بلکہ معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔
متاثرہ خاندانوں نے مزید کہا کہ ہلالِ احمر کی جانب سے جاری فلاحی اقدامات ان کے لیے امید کی کرن ہیں اور ایسے پروگراموں سے ضرورت مند خاندانوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ ہلالِ احمر اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ باجوڑ میں ریلیف اور سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی خدمت کرتا رہا ہے۔