حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت میں اہم پیشرفت Home / پاکستان,سیاست /

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت میں اہم پیشرفت

ایڈیٹر - 31/10/2025
 بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت میں اہم پیشرفت

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل انتظامیہ کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کاروائی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی ائی اب ذاتی طورپر عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے تمام متعلقہ عدالتوں کو فیصلے سے مطلع کردیاہے۔ جیل میں ویڈیو لنک نظام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ سماعتوں کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔