حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ Home / بین الاقوامی /

ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

ایڈیٹر - 31/10/2025
ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ 


بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 18 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ 


عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں رہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت  5 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی۔ 


اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ریکارڈ کی گئی۔