سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان کا ایم پی اے انجینئر اجمل خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل افریدی کے قیادت میں حکومت خیبرپختونخوا کے طرف سے باجوڑ بار کونسل کیلئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے کا چیک باجوڑ بار کونسل کے حوالے کردیا،
اس موقع پر باجوڑ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید ایڈوکیٹ، ممبران و وکلاء بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں،
سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہ کہ معاشرے میں وکلاء برادری کا کردار قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل افریدی کے قیادت میں صوبائی حکومت وکلاء برادری کے مسائل سے اگاہ ہے، کوشش ہوگی کہ وکلاء برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔