حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والی 67 سالہ خاتون سے 25 کلومنشیات برآمد۔ Home / بین الاقوامی /

پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والی 67 سالہ خاتون سے 25 کلومنشیات برآمد۔

ایڈیٹر - 30/10/2025
پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والی 67 سالہ خاتون سے 25 کلومنشیات برآمد۔

لندن ۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے مطابق بر منظم ایئر پورٹ پر ایک سوٹ کیس سے 25 کلوگرام ہیروئن برآمد ہونے کے بعد گریٹر مانچسٹر کی 67 سالہ خاتون پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق این سی اے نے پیر کو بتایا کہ ملزمہ کی شناخت زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے، جو مانچسٹر کے علاقے اوپن شا کی ایلڈ رمور کلوز کی رہائشی ہیں، انہیں 24 اکتوبر کو پاکستان سے برمنگھم پہنچنے والی پرواز سے اترنے کے فورا بعد گرفتار کیا گیا، بارڈر فورس حکام کی تلاشی کے دوران ان کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایجنسی کے مطابق زاہدہ پروین پر کلاس اے ڈرگز (ہیروئن ) در آمد کرنے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔