پشاور کے نواحی علاقے پشترہ بالا میں گھریلو جھگڑوں اور بڑے بھائی کے نشے سے تنگ آکر چھوٹے بھائی نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق تیمور نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بڑا بھائی نشئی ہے اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا رہتا ہے جس سے تنگ آکر دوسرے بھائی سہیل نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔