حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا Home / پاکستان /

پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا

ایڈیٹر - 30/10/2025
پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ 10 کلو میٹر رینج اور لیزر سسٹم سےلیس ہائی ٹیک نیا ڈرون ہے، جدید ڈرون کا نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربہ کیا گیا جو 10 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہےکہ اس ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جاسکتے ہیں، آٹو انفارمیشن سسٹم سے لیس ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

سی پی او کے مطابق ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور یہ ڈرون ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔